
گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا، ترجمان گلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی کا وقت صبح 10 بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک رکھا گیا تھا جو ختم ہو گیا ہے جب کہ پولنگ شام 4 بجے ہو گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، اسپیکر کے لیے امجد حسین زیدی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے نذیر احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لیے غلام محمد، ڈپٹی اسپیکر کے لیے رحمت خالق امیدوار ہوں گے۔
نومنتخب ارکان ووٹ کے ذریعے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے، پولنگ کے اختتام پر موجودہ اسپیکر فدا محمد ناشاد نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اعلان کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l9fNu2
0 comments: