Saturday, November 28, 2020

راشد نسیم نے مارشل آرٹس کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے ماسٹر راشد نسیم کے ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق بھی کر دی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر راشد نسیم نے اپنا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل سابقہ ریکارڈ 40 مرتبہ کے ٹارگٹ کو توڑنے کا تھا۔

راشد نسیم نے کہا کہ مشکل حالات اور 7 ماہ سے ملازمت سے محروم ہوں اور اب مزید ریکارڈ بنانا مشکل ہو گیا ہے۔

ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے 100 ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33rvkz8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times