
سابق صدر آصف علی زدرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں بختاور نے تحریر کیا کہ میرے لیے یہ دن بہت جذباتی کر دینے والا ہے، آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ۔
بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم یہ خوشیاں کورونا وائرس سے پاک دنیا میں منانے کے قابل ہوں گے، شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Very sentimental & emotional day. So grateful for everyone’s love & prayers. Especially our PPP family whom I know are eager to participate. InshAllah this is only the beginning - will be able to celebrate in a post Covid world. Please keep SMBB and our family in your prayers??
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج مورخہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lcYPLk
0 comments: