Friday, November 27, 2020

وزیر اعظم عمران خان اور ترجمانوں کی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم اور ترجمانوں کی میٹنگ کی اندورونی بات سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے تناظر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اپنے شیڈول جلسے ملتوی کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو ملتان اور دیگر شہروں میں جلسے منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں اپنے ترجمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس خطرناک طریقے سے پھیل رہا ہے، لہٰذا اپوزیشن کو پی ڈی ایم کے جلسے ملتوی کرنے چاہئیں‘۔

اجلاس میں موجود ایک فرد نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’حکومت اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی اور اپوزیشن کو جلسے منعقد کرنے نہیں دے گی کیونکہ صحت کے اصول بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دیتے‘۔

اس موقع پر کچھ ترجمانوں نے تجویز دی کہ جو جلسے میں شریک ہوں انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ اپوزیشن چاہے کتنے جلسے کرلے لیکن وہ اپوزیشن رہنماؤں کو قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) کی طرح کی رعایت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومںٹ اب تک گوجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے کرچکی ہے جبکہ ان کے 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں مزید 2 جلسے شیڈول ہیں۔

دوران اجلاس اسرائل اور کچھ مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کی حالیہ بحالی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظإ کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر عمل کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J6MiMA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times