Monday, November 30, 2020

جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں ہو سکتی

جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں ہو سکتی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں ہو سکتی۔ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے۔ جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے لیکن میں ان سے کہنا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولان فضل الرحمان بند گلی میں داخل نہ ہوں اور حزب اختلاف کو سوچنا چاہیے حالات اب ایسے نہیں رہے جبکہ بین الاقوامی سیاست نئے دوراہے میں داخل ہو رہی ہے جس کے بعد اندرونی خلفشار زیادہ نقصان دہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 4 ریل کاریں چل پڑی ہیں اور کوہاٹ ایکسپریس بھی آج چل پڑے گی جبکہ وزیر اعظم ریلوے پنشنرز کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36l90t9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times