
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اسمارٹ لاک ڈاون سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این سی او سی، وزارت صحت وتعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
عمران خان پہلے ہی ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور اس کے نتائج کی ذمہ دارپی ڈی ایم پر ہوگی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے دوسری لہر کے دوران بھی اپوزیشن کی جانب سے سیاسی جلسے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب حزب اختلاف کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا۔ کراچی 148، لاہور 114، اسلام آباد میں 65فیصد مریض وینٹی لیٹرپرگئے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام آباد اورملتان میں وینٹی لیٹر کا استعمال 70فیصد ہے۔ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہونا چاہیئے۔ کورونا صورتحال پر عدالتی اور حکومت کے احکامات واضح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کے اندراج سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ ایسے حالات میں پی ڈی ایم جلسے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2USxALc
0 comments: