
دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی دہشت گردی سےتوجہ ہٹانےکی مذموم کوشش قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہیں، مودی کے بیانات مقبوضہ کشمیر سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈوزیئر کے اجرا کےبعد بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا تیز کردیا ہے، ڈوزیئر میں پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کوبےنقاب کیا، پاکستان نے ڈوزیئر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے شواہد پیش کیے، جس کے باعث بھارت کی منصوبہ بندی، مالی معاونت کے اقدامات بےنقاب ہوگئے ہیں۔
دفترخارجہ کے ترجمان چوہدری حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سےدنیا بخوبی واقف اور مذاق اڑاتی ہے، بھارتی انکار اور الزامات کی پرانی رٹ سےحقائق تبدیل نہیں ہونگے اور نہ ہی نام نہاد سرحدپار دہشتگردی کے الزامات کو اب تقویت ملےگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کے سفیروں کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر دیئے تھے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت پاکستان کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکی سازش کررہا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور دہشت گردوں کی سرپرستی پر سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک چین ، امریکا، روس ،برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو دفترخارجہ میں بریفنگ بھی دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IP3Bl8
0 comments: