
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوں گے، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جناب عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہوں گے.
وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ لاہور کے دوران فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام دوروں کہ دوران جناب عامر محمود کیانی صاحب کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ ان دوروں پر ہر صورت وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ رہیں
وزیر اعظم کو ری ریور راوی پروجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان صحت منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم کو کورونا صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
دورہ لاہور میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جناب عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہوں گے، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر عامر کیانی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آج وزیراعظم @ImranKhanPTI صاحب کے ساتھ ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہونا ہے.
— Aamer Mehmood Kiani ?? (@AMKPTI) November 25, 2020
جناب @ImranKhanPTI صاحب کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے پارٹی کے لیے میری 22 سالہ خدمت کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا اور تمام سرکاری دوروں پر مجھے اپنے ساتھ رکھا.#ImranKhan pic.twitter.com/Bc5AuEVnUF
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام دوروں کہ دوران جناب عامر محمود کیانی صاحب کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ ان دوروں پر ہر صورت وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ رہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IX5goP
0 comments: