
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو صرف اپوزیشن کو ریلیف دے، الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔
شبلی فراز نے مزید تحریر کیا کہ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ بات صرف وہ درست ہوگی جو اپوزیشن کرے گی، یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور ان فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے، یہ ہی آئین میں لکھا ہے، عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔ عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو انہیں صرف ریلیف دے۔ الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔ بات صرف وہ درست ہوگی جو یہ کریں گے۔ یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 18, 2020
وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریر کیا کہ اب اداروں پر کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے؟
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kNV3Ic
0 comments: