
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔
The same PDM mbrs who had wanted a strict lockdown and criticised me earlier now playing reckless politics with people's safety. They are even defying court orders & holding a jalsa when cases are rising dramatically. https://t.co/nc9KAN0Ihg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2020
وزیر اعظم نے تحریر کیا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/392yDjT
0 comments: