
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے یا کھلے رکھنا کا فیصلہ کورونا کیس کے ڈیٹا دیکھ کر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسکولز بند کرنے یا کھولنے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بیان میں کہا کہ اگر اسکولز بند کیے جائیں تو لوگ خوش نہیں ہوتے، اگر اسکولز کھلے رکھے جائیں تو بھی لوگ خوش نہیں ہیں۔
اسکول بند کرنے یا کھلے رکھنا کا فیصلہ کورو نا کیس کے ڈیٹا دیکھ کرہوگا، میرے لیے بچوں کی زندگیاں زیادہ اہم ہیں، مجھ پر کسی کا کوئی بھی پریشر نہیں ہے۔
خیال رہے وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوبیس نومبر سے اکتیس جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنےکی تجویزپرغورہوگا جبکہ تعلیمی سیشن کو اکتیس مئی تک بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور آئے گی اور میڑک اور انٹر کے امتحانات پر بات ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pN36bT
0 comments: