Monday, November 23, 2020

کورونا وائرس: ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان

صوبائی وزرائے تعلیم کورونا کے باعث اسکولز کی بندش پرمتفق ہوگئے

صوبائی وزرائے تعلیم کورونا کے باعث اسکولز کی بندش پرمتفق ہوگئے ، ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس ہوا ، جس میں 26 نومبر سے 11 جنوری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے اور تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے جانے پرمتفق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزرائے تعلیم کانفرنس نے ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارےبندکرنے اور آئندہ ایک ماہ کے دوران ہونے والے امتحانات موخرکرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کورونا کے باعث اسکولز کی بندش پرمتفق ہوگئے تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے جبکہ وفاقی حکومت نےایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویزدی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی ہیں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز اور 15دسمبرسےسکینڈری اسکولز بند کردیئے جائیں گے۔

وزارت تعلیم کے حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانےپر بضد ہیں، تجویز میں کہا گیا تھا کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے، ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pS4wlc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times