Sunday, November 29, 2020

سال2020 کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج لگے گا

 سال2020 کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج لگے گا

سال2020 کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج لگے گا تاہم اسے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ جنوبی، شمالی امریکا، آسٹریلیا سمیت ایشیائی ممالک میں بھی دیکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت میں چاند گرہن کا نظارہ نہیں کر سکیں گے۔

یہ چاند گرہن ’پینمبرل‘ گرہن ہے۔ یعنی زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑنے سے چاند کی چمک ماند پڑ جائے گی۔

آخری چاند گرہن لیما اور پیرو میں سب سے پہلے دیکھا جائے گا۔ ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چاند کو گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 کر 32 منٹ پر لگے گا۔

چاند دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور 4 بجکر 53 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ گرہن کی کل مدت 4 گھنٹے21 منٹ ہوگی۔ اس کا اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر چاند سے گرہن ہٹے گا۔

رواں سال اس سے قبل 10 جنوری،5 جون اور 4 جولائی چاند گرہن ہوا تھا۔ دو ہزار اکیس کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو دیکھا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37lAJsU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times