
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی،وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 10113 ہیلتھ کیئر ورکز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت طبی عملے کے 97 اراکین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 2686 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر پنجاب میں 2638 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
تیسرے نمبر پر صوبہ سندھ میں 2565 ہیلتھ کیئر ورکرز وبا سے متاثر ہوئے جب کہ گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 864، بلوچستان میں 610 اور آزاد کشمیر میں طبی عملے کے 485 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33cEgIA
0 comments: