Saturday, October 17, 2020

ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں: مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔

جاتی امرا سے ائرپورٹ روانگی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے۔ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقوں سے جیلوں میں نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں اور ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ociL3I

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times