Friday, October 9, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نئے نیول چیف کی قیادت میں کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ملاقات کی اور باہمی ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان نیوی نئے نیول چیف کی قیادت میں کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔

ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھالی ہے۔ محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے22ویں سربراہ ہیں۔ انہوں نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کمیشننگ پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی اور وہ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور اس وقت چیف آف اسٹاف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GTy1B4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times