Wednesday, October 14, 2020

عوام اپوزیشن جماعتوں کی انتشار کی سیاست سے لاتعلق ہیں، عثمان بزدار

عوام اپوزیشن جماعتوں کی انتشار کی سیاست سے لاتعلق ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ملکی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کے حقیقی مسائل کا ادراک ہے نہ کوئی سمجھ۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کے پائیدار سفر سے خائف ہیں، اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلا کر لیں حکومت مدت پوری کرے گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، گزشتہ 2 سال سے انہوں نے صرف منفی سیاست کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کی انتشار کی سیاست سے لاتعلق ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حقیقی ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔

اس سے قبل اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ان کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے، ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں۔ ہمارے کسی عہدیدار کا کرپشن اسکینڈل ابھی تک سامناپوزیش



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SSWNEr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times