Wednesday, October 14, 2020

یہاں تو صورتحال یہ ہے کہ اگر آپ بات کریں گے تو دھر لیے جائیں گے، خواجہ سعد رفیق

یہاں تو صورتحال یہ ہے کہ اگر آپ بات کریں گے تو دھر لیے جائیں گے، خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون ریفرنس سے متعلق کیس کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں پیشی سے قبل خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینرز اتارنے اور پکڑ دھکڑ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ حکومت مخالف جلسے اور قافلے نہیں رکیں گے۔ انتظامیہ نے اب تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ پی ڈی ایم کے رخ کا تعین کرے گا جبکہ ہم نے حکومت کو نہیں کہا کہ بغاوت کے مقدمے واپس لیں یہ مقدمے تو ہمارے لیے تمغے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی ہو گا جس کی پیپلز پارٹی نے تیاری کر رکھی ہے۔ حزب اختلاف متحد ہو جائے تو حالات پہلے جیسے نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پرعمران خان جیسی آمریت لے کرآئیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا کیونکہ عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنا مؤقف پیش کرنا کون سا غیر قانونی کام ہے ؟ یہاں تو صورتحال یہ ہے کہ اگر آپ بات کریں گے تو دھر لیے جائیں گے تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں ہورہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/372sGTh

0 comments:

Popular Posts Khyber Times