Monday, October 26, 2020

زمباوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹس منفی

زمباوے کرکٹ ٹیم

پاکستان میں موجود زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دوبارہ منفی آگئے جس کے بعد کھلاڑی باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ زمباوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹس منفی آئی ہیں، کوچز اور آفیشلز کے کروناٹیسٹ بھی منفی آئے۔

ذرایع کے مطابق کرونا ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے۔ 27,28اور29اکتوبر کو زمبابوے کی ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔ 30اکتوبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلاون ڈے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کرونا ٹیسٹ پہلی بار بھی منفی آئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e6Wpfd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times