Saturday, October 31, 2020

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے بالاآخر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کےحکومت نے بالاآخر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی،وزارت خزانہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق،پیٹرول ایک روپے ستاون پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا،جس کے بعد نئی قیمت ایک سو بیس روپے چالیس پیسے لیٹر ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام چوراسی پیسے کم ہونے کے بعد ایک سو تین روپے بائیس پیسے لیٹر ہوگئے

جاری مراسلے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فی الفور زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kOJWiN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times