Wednesday, October 14, 2020

اپوزیشن جلسے کرے گی توحکومت بھرپور جواب دےگی، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن جلسے کرے گی توحکومت بھرپور جواب دےگی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جلسے کرے گی توحکومت بھرپور جواب دےگی اور وزیراعظم اپوزیشن کے بیانیہ کیخلاف خود بھی میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ترجمانوں کے اجلاس میں حکومت نے جوابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی پلان تیار ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جلسے کرے گی توحکومت بھرپور جواب دےگی، وزیراعظم اپوزیشن کے بیانیہ کیخلاف خود بھی میدان میں اتریں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس یا دیگر تقاریب میں اپوزیشن کو جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزرا کانفرنسز، تقاریب اور ٹاک شوز میں حکومتی بیانیہ بڑھائیں گے اور کانفرنس میں اپوزیشن کی کرپشن اور کارکردگی پیش کریں گے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے کرپشن کیسز بے نقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپوزیشن کے اصل محرکات سامنے لانے کا ٹاسک دے دیا۔

ترجمانوں کے اجلاس میں حکومتی حکمت عملی پرعمل کا آغازکل سے ہوگا جبکہ شہزاداکبرشہباز شریف کی25 ارب کی کرپشن کانیااسکینڈل سامنےلائیں گے۔

شریف خاندان کےکرپشن کیسزاورفنڈزکےغلط استعمال پر ترجمانوں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این اے120کےضمنی انتخابات میں اربوں کاسرکاری فنڈاستعمال ہوا، جس پر وزیراعظم نے این اے120کےضمنی انتخابات میں فنڈز کا معاملہ اٹھانے کی ہدایت کردی۔

وزرا نے ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تجاویزپیش کردیں، فوادچوہدری،اسدعمر،مرادسعید،علی زیدی،بابراعوان نےمہنگائی پرتجاویزدیں اور کہا جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں کریں گےکچھ نہیں ہوسکتا، سب سب پہلےاشیائےخوردونوش کی قیمتوں پرقابوپاناہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں وزراء کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ ملکی معاشی اوراقتصادی صورتحال پرترجمانوں کوخودبریف کرتے ہوئے کہا مہنگائی کنٹرول کرنےکےلئےہنگامی اقدامات اٹھارہےہیں۔

چینی اورگندم درآمدہوتےہی قیمتیں کم ہوناشروع ہوجائیں گی، مہنگائی سےمتعلق چیزیں حکومت کے قابو میں ہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے50 ہزار طلبہ کیلئےسب سےبڑااسکالرشپ پروگرام دیا، عوام کوبتائیں کامیاب پروگرام سےہزاروں نوجوانوں کاکاروبارشروع ہوا، سیمنٹ انڈسٹری فعال ہوگئی،سیمنٹ کی پیداوار40 فیصدبڑھ گئی، موٹربائیکس اورکاروں کی پیداواربھی کئی گنابڑھ گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ مہنگائی پرجلدقابو پالیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j09Qyr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times