وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری ترقی کا رخ صنفی احساس پر مبنی ہے۔
خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کےحقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ صنفی مساوات کے حصول کے لیے عالمی گیر امنگوں کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے، پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدانوں میں کردار اداکرنے میں رکاوٹیں ہیں، انسانی حقوق کے لیے ہمارے نیشنل ایکشن پلان میں خواتین کا تحفظ شامل ہے۔
خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے خواتین کے لیے نظام میں موجود غیر مساوی برتاؤ کی مشکلات کو مزید بڑھایا۔
اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ صدی میں خواتین کے حقوق کی تحریک نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آغاز سے ہی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتے آرہے ہیں، تجربات سے استفادہ حاصل کر کے خواتین کو بااختیار بنانے کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36r0CZe
0 comments: