Thursday, October 8, 2020

قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا

قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا

قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، متعلقہ ادارے کورونا، کانگو، ڈینگی، پولیو ، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ کے بارےاقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا، مراسلےکامقصدمتوقع موسمی امراض سے متعلق آگاہی پیداکرنا اور متوقع موسمی امراض سےبروقت خبردارکرناہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام موسمی امراض سےمتعلق احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور متعلقہ ادارےصحت عامہ سےمتعلقہ ممکنہ خطرات پر نظر رکھیں۔

این آئی ایچ نے کہا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، بروقت اقدامات سےموسمی امراض کے نقصانات میں کمی ممکن ہے۔

متعلقہ ادارے کورونا، کانگو،ڈینگی،پولیو ، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو، ٹائیفائیڈ کے بارےاقدامات کریں جبکہ ایبولاوائرس سےعالمی صحت عامہ کوخطرات لاحق ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SFNB5W

0 comments:

Popular Posts Khyber Times