Sunday, October 4, 2020

سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری

سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری کردیا، ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج اور مزید دو دن کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی نے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی، اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی نے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنےکے لئے سی این جی اسٹیشن کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو5 اکتوبر7 اکتوبر اور9 اکتوبرکو صبح 8بجے سے24 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GikIup

0 comments:

Popular Posts Khyber Times