Sunday, October 4, 2020

وزیراعظم کی زیرصدارت پی این این سی سی کونسل کا دوسرا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیرصدارت پی این این سی سی کونسل کا دوسرا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن (پی این این سی سی) کونسل کا دوسرا اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فخرامام ،اسد عمر، شفقت محمود ، فہمیدہ مرزا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان وصوبائی چیف شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے ریجنل کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک میں نیوٹریشن صورتحال ،درپیش چیلنجز و حکومتی اقدامات پر غور ہو گا جب کہ ثانیہ نشتر، ڈاکٹر بصیر اچکزئی نیوٹریشن صورتحال پر کونسل کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارے پاکستان میں نیوٹریشن کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں غذائی قلت پر قابو پانے سے متعلق حکمت عملی وضح کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3laONus

0 comments:

Popular Posts Khyber Times