
بھارتی ریاست کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔
میڈیا کے مطابق بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ کے طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SlXRQW
0 comments: