
ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے جنون میں 13 سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
لیاری ایکسپریس وے پر ویڈیو بنانے کے دوران 13 سالہ سلمان گاڑی سے ٹکرا گیا تھا، واقعے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تاہم لواحقین نے ڈرائیور کو معاف کر کے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
سلمان سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا جب کہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچہ ساتویں جماعت کا طالب علم اور اپنے والدین کا اکلوتا بچہ تھا اور اسکول کے بعد ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی کورنگی اور سچل گوٹھ کے علاقے میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے دوران 2 نوجوان جاں بحق ہو چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ncZqPb
0 comments: