مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ڈالر کو سستا رکھ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشی مشکلات وراثت میں ملی ہیں تاہم اب معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس مجبوری کے تحت گئے اور اس بات سے بھی انکار نہیں کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے۔ ہم نے 5 ہزار ارب روپے قرض کی صورت میں واپس کرنے تھے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھا گیا جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ڈالر سستا ہوا تو ہمارے ملک میں انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوانا شروع ہوئے۔ ماضی میں ڈالر سستا کر کے اس کا فائدہ دوسرے ممالک کو پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری سے لے کر صنعتی زون تک مختلف مواقعوں میں نجی شعبے کو ترجیح دی اور حکومتی اخراجات کو محدود کیا گیا جبکہ ہم نے مختلف اشیا پر ٹیکس کو بھی ختم کیا۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے۔ ہم ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو بھی کم کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SSCneE
0 comments: