پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کسی کی ایما پر بیان دیا جس سے حکومت کو فائدہ پہنچا۔
خواجہ آصف کے آصف زرداری پر اعتماد نہ کرنے کے بیان کو اپوزیشن کی اے پی سی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔
مسلم لیگ(ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے تھی میاں اور نوازشریف نے اس بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا’میں بار بار یہی کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں‘۔
نجی ٹی وہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ن لیگی رہنما نے کہا تھا’ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا‘۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا حصہ ہیں اور دنوں جماعتوں کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SkAdnI
0 comments: