Saturday, October 3, 2020

ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے، شہباز گل

ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے، نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں اور میں نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ نواز شریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ بعد پتہ چلے گا کہ نواز شریف کی تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے جبکہ ہمیں سیاسی طور پر نواز شریف کی تقریروں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے اور اداروں کے خلاف بول رہی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پارٹی رہنماوَں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، شریف فیملی نے پروپیگنڈا کیا کہ حکومت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کرا دی ہیں حالانکہ انہوں نے خود ہی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ چھوٹی سوچ کے کاروباری آدمی ہیں۔ کیا پاکستان کا کوئی تاجر بھارت جا کر ان کے وزیر اعظم سے مل سکتا ہے ؟ لیکن نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف سے جب سوال ہوتا کہ آپ دشمن کے ساتھ کاروبار کیوں کر رہے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔ نواز شریف نے بھارت میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے فرقہ وارانہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کے درپے ہے اور بھارت سرحدوں پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ بھارتی اسٹریٹجک ماہر نے کہا پاکستان کی فوج کو ہٹ کرو، پاکستان ٹوٹ جائے گا کیونکہ جب پاکستان کی فوج کمزور ہوگی تو پاکستان کمزور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو 1993 میں بھی فوج سے مسئلہ تھا اور اس سے پہلے غلام اسحاق خان سے بھی مسئلہ بنا تھا۔ نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l67DD5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times