وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرف سے اپوزیشن کے جلسے کے ردعمل میں بیانات دیئے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہا پوزیشن کی کوئی سمت ہے اور نہ ان کو سمجھ۔ حکومت کو ان کے جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ کرپشن کا خاتمہ ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جومرضی کر لے ہمارا عوامی خدمت کا سفر رواں دواں رہے گا۔
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ آج گوجرانوالہ کے جلسے میں حکومت لوگوں کوصاف پانی، ماسک اور سینی ٹائزر مہیا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ عوام کی سہولت اور کورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔خاندانی کرپشن کے بچاؤ کی کوشش میں عوام استعمال ہو رہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیارہ مصالحوں پر مشتمل مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج بری طرح فلاپ ہو گا۔ عوام اور ان پارٹیوں کے کارکنان جھوٹ سچ میں فرق کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام عدالتی فیصلوں پرانہیں کندھا فراہم نہیں کریں گے۔ آج عوام کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کو چند ہزار افراد اکٹھے کرنے میں ناکامی و نامرادی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی بحالی کا سفر جاری رہے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37b4yO9
0 comments: