عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار499 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے625نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار431ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار877ہے۔ گزشتہ24گھنٹے کے دوران 558 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد2لاکھ98ہزار55ہوگئی۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد16ہزار650ہوگئی ہے۔ پنجاب99ہزار605 ،سندھایک لاکھ37ہزار467، خیبرپختونخوا37ہزار845، بلوچستان15ہزار302، گلگت بلتستان3ہزار808 اور آزاد کشمیر میں2ہزار754 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار237 اور سندھ میں 2 ہزار512 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jo32f4
0 comments: