مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے پی سی کے بعد سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے قائد ہیں اور نواز شریف کا ہرلفظ، جملہ پارٹی کے ہر کارکن کے لیے اہم ہے۔
انہوں ںے کہا کہ آج ہم جنوبی ایشیا کی کمزور ترین معیشت بن گئے ہیں ہماری ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا جبکہ سال 2013 اور 18 کے درمیان ملک میں معیشت اچھی تھی۔ یہاں بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے جبکہ مسلم لیگ ن توانائی، معیشت، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جادو منتر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اقتدار میں آئی تاہم اب آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے۔ اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب تمام لیگی کارکنان کی ترجمانی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے حزب اختلاف کی آواز کو دبایا جا رہا ہے لیکن ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ حالیہ انتخابات میں اپوزیشن کی اکثریت اقلیت میں بدل گئی۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں شہباز شریف کی قیادت میں مثالی کارکردگی دکھائی لیکن پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ن لیگ کا مینڈیٹ چھینا گیا۔
پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وسیم اکرم پلس کی صورت میں پنجاب سے انتقام لیا جا رہا ہے اور وسیم اکرم پلس نے ترقی کے سفر کو ریورس لگا دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i1x2vP
0 comments: