Saturday, September 26, 2020

شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا، فواد چوہدری

شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں کی جانے والی تقریر پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کو مقدمہ کرانا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگی کارکن محب وطن ہیں۔ نوازشریف تو ڈیل تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔ امید ہے ایک نئی ن لیگ وجود میں آئے گی۔ ان کو ڈیل کی چاہت تھی، جب نہ ہوئی تو سب پھٹ پڑے۔ پیپلزپارٹی اور پی ایم ایل این کا جنم مارشل لاکی گود سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج، عدالتیں اور پی ٹی آئی اگر ن لیگ کے خلاف ہیں تو ان کو سوچنا چاہیے۔ شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا، نہ ہی وہ کبھی وہاں گئے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کا جھگڑا یہی ہے کہ ان کے پیسوں کو بچانے کے لیے کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ نواز شریف جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی جمہوری لیڈر ہیں۔ فوج پاکستان کا ادارہ ہے،سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ شیخ رشید مقبول آدمی ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بھارت اس وقت دہشت گردوں کا بڑا سہولت کار ہے۔ بھارت کو چین دشمنی کے چشمے سے نہ دیکھے۔ میرٹ پر دیکھنا چاہیے بھارت سخت فاشسٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکریگ۔ کورونا کے دوران ہم سامان باہر سے منگواتے تھے۔ ہم کورونا سے بچاوَ کے سامان میں خودکفیل ہوئے ہیں۔ پاکستان کامستقبل نوجوانوں کےساتھ جڑا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل صنعت قائم کررہے ہیں۔ پاکستان ہر ماہ 1100 وینٹی لیٹر بنارہا ہے۔ سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر تکنیکی سینٹر بنارہے ہیں۔ امید ہے آئندہ سال کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بن جائےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی ڈائلیسزمشین بھی تیار کر لی ہے۔ تیس کروڑ سے زائد سرنجز اور نیڈلز درکار ہونگی۔ ایکسرے مشین بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔ فیڈمک میں ہی پاکستان کی پہلی لیتھیم بیٹریاں بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ایک سال تک ہم اپنی سرنجز، نیڈلز اور ایکسرے مشینز بنارہے ہوں گے۔ پاکستان آئندہ سال ڈائلیسز مشین بھی خود بنائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33YrqgR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times