
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی مذمت کرتے ہیں، شائع کردہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سفیر کے ذریعے اپنے جذبات، حکومت فرانس تک پہنچا دیے ہیں اور حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا، نسل پرستی کا رجحان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی فرانسیسی میگزین کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کی شدید مذمت
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں معاملے کی نشاندہی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رجحانات کو کیسے روکا جائے، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید کرتے ہیں عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2F3Gy3O
0 comments: