مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق تجاویز کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
مسلم لیگ ن کے بعد اب جے یو آئی ف نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں تجاویز کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان میں انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز کے لیے 28 ستمبر کو اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/337aRQp
0 comments: