Thursday, September 3, 2020

تعلیمی اداروں کو اہم ریلیف فراہم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑی مشکل حل کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیمی اداروں کو اہم ریلیف فراہم کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیمی اداروں کو اہم ریلیف کی فراہمی کا مژدہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی سستی بجلی کے لیے متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 51 فیصد بجلی گھریلو صارفین کے لیے استعمال ہوتی ہے، صوبے میں 28 فیصد بجلی صنعتی شعبے میں استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کے نرخ کم ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، مہنگائی کے مستقل سدباب کے لیے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنا رہے ہیں، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/352uB9k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times