Tuesday, September 8, 2020

مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایس او پیز دیکھ سکیں: شوکت یوسف زئی

خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں بچوں کو ماسک پہنانا لازمی ہو گا
خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ اسکولز کھولنے کے بعد آنکھیں بند نہیں کریں گے، نگرانی کریں گے۔

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ صوبے کے اسکولوں میں بچوں کو ماسک پہنانا لازمی ہو گا، اسکولوں میں بیمار بچوں کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو گروپس میں بانٹا جائے گا تاکہ کلاسز میں رش نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلاس میں بچے زیادہ ہوں اور جگہ کم ہو تو کورونا کی وباء پھیلنے کا خطرہ ہو گا۔

شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایس او پیز دیکھ سکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33dXZHk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times