Monday, September 21, 2020

خیبر پختونخوا حکومت کا کل سے چھٹی سے آٹھویں تک تعلیم ادارے کھولنے کا اعلان

 ہم نے کل سے خیبر پختونخوا کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر تعلیم کے پی

خیبر پختونخوا حکومت نے کل سے چھٹی سے آٹھویں تک تعلیم ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہم نے کل سے خیبر پختونخوا کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہرام ترکئی نے بتایا کہ کل سے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولز کھول دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 21 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hPhxXz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times