
پنجاب کے بڑے شہروں ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں اہم کارروائیاں کی گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی واگزار کرائی گئی۔
حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے 5ہزار400کنال زمین واگزار کرائی، اسی طرح راجن پور میں33کروڑ سے زائد کی اراضی واگزار کرائی گئی، رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واپس لی گئی۔
خیال رہے کہ 4 ستمبر کو ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں 5ارب22کروڑ کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے بتایا تھا کہ ریکوری ہاؤسنگ اسکیم ڈی جی خان سے منتقلی کی مد میں کی گئی، 261کنال رقبہ میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کو ٹرانسفر کرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رقبے کا اس وقت مارکیٹ ریٹ5 ارب 22کروڑ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZbIqyG
0 comments: