
20 سے زائد شوگر ملز مالکان نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر 17 اگست کو عدالت عالیہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔
وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن رپورٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اب سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
عدالت عظمیٰ نے سندھ کی 20 شوگر ملز اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ESQWeu
0 comments: