Sunday, September 27, 2020

افغان مفاہمتی کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی پاکستان آمد

افغان مفاہمتی کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی پاکستان آمد

افغان مفاہمتی کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ عبداللہ عبداللہ وزیراعظم اورصدرمملکت سےملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوردیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب بھی کریں گے۔ افغان مفاہمتی کونسل کےچیئرمین 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

ان کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات بھیڈاکٹرعبداللّٰہ عبداللّہ کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس دورے سے دونوں فریقین کو دوحہ میں ہونے والے افغانستان امن مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے لکھا مجھے امید ہے کہ اس دورے سے ہر سطح پر باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S45dIB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times