Friday, September 11, 2020

زیادتی کیس: فیصل جاوید کی مجرموں کیلئے عبرتناک سزاؤں کی تجویز

 فیصل جاوید نے زیادتی کیس مجرموں کیلئے عبرتناک سزاؤں کی تجویز کردی

سینیٹر فیصل جاوید نے زیادتی کیس مجرموں کیلئے عبرتناک سزائیں تجویز کردیں اور کہا حکومتیں زینب الرٹ بل کےفوری نفاذ کیلئے اقدامات کرے۔

زیادتی کیس میں سینیٹر فیصل جاوید نے مجرموں کیلئے عبرتناک سزائیں تجویز کرتے ہوئے کہا بچوں،عورتوں پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آختہ کاری کا قانون بنایا جائے، تمام جماعتیں اکٹھی ہوں ،ان درندوں کیلئے قانون سازی کی جائے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق تو صرف انسانوں کےلئے ہوتے ہیں، ان معصوم بچوں اور متاثرہ خاتون کی عزت و تکریم کا کیا ہوگا، کیا اس کرب کا اندازہ ممکن ہے جس سے خاتون کا بچہ گزرتا ہے، کیا بچوں،خواتین پر دست درازی حیوانیت، ظلم ، درندگی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ خواتین،بچوں کی عصمتوں پر ہاتھ ڈالنے والے انسان نہیں ،یہ لوگ ہر پہلو سے درندے ہیں جو عبرتناک سزاؤں کےمستحق ہیں، زینب الرٹ بل کا نفاذ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے، حکومتیں زینب الرٹ بل کےفوری نفاذ کیلئےاقدامات کرے۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حقوق صرف انسانوں کیلئے ہوتے ہیں، خواتین، بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان انسان نہیں ہوتے، ان جانوروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیڈو فائل، زیادتی کے مجرموں کیخلاف قوانین کیلئے متحدہ ہونا ہوگا، زینب الرٹ بل پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ان درندوں کوکیمیائی معدنیات سےآختہ کاری کی سزا دینی چاہیے، ہم سب کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا کہ درندوں کیلئے یہ قانون لائیں، نفاذ بہت ضروری ہے، زینب الرٹ بل کو بھی ہنگامی بنیاد پر نافذ کیا جانا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hoTvT4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times