
برٹش ایئرویز 14اکتوبر کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کیلئے پہلی پرواز آپریٹ کرے گی ، برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلائی جائیں گی۔
برٹش ایئرویز نے برطانیہ سےلاہورکے لئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ، برٹش ایئرویز14اکتوبر کو ہیتھرو ایئرپورٹ سےلاہور کیلئے پہلی پرواز آپریٹ کرے گی، سول ایوی ایشن نے برٹش ایئر کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔
گذشتہ روز برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کابھی معائنہ کیا تھا۔
بعد ازاں برٹش ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ برٹش ایئرویز نے آج لاہورسےاپنی پہلی پروازکااعلان کیاہے، برٹش ایئرویزکی لاہورسےپروازدونوں ملکوں کےگہرے تعلقات کی مظہرہے، اس سے کاروبارکےمواقع پیداہوں گے اور اس اقدام سےدونوں ملکوں کےعوام میں رابطہ اور سیاحت بڑھےگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cfnDzz
0 comments: