
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے لائسنس کے بغیر پلاسٹک سرجری کرنے اور اسپیشلائزیشن سے ہٹ کر کام کرنے پر جلدی امراض کے ڈاکٹر کو معطل کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے طبی عملے کو تنبیہ کی کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنے دائرہ کار سے تجاوز نہ کرے۔ قانون صحت کی دفعہ نو کی شق بی کی پابندی کریں۔
جس میں یہ تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو اپنے دائرہ کار سے انحراف کی اجازت نہیں۔ جس کی جو اسپیشلٹی ہو وہ اس کی پابندی کرے اس کی خلاف ورزی پر جرمانے، لائسنس کی ضبطی اور قید کی سزائیں مقرر ہیں۔
یاد رہے کہ قانون مذکور کی دفعہ 9 کی شق بی میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی صحت اہلکار اپنے دائرہ کار سے انحراف کا مجاز نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33a8BH0
0 comments: