Sunday, September 13, 2020

کیلشیم کی کمی کو پوراکرنے کا آسان علاج

کیلشیم ہڈیوں کیلئےنہایت ضراری ہے

خواتین میں آسیٹو پروسس کی بیماری عمر ڈھلنے کی وجہ سے ہو تی ہے۔اس بیماری میں جسم کی ہڈیا ں کھو کھلی ہو کر چوڑی ہو جا تی ہیں دراصل چا لیس سال سے اوپرخواتین کو کیلشیم کی کمی کی وجہ سے آسیٹو پروسس کا مسئلہ شروع ہو جا تا ہے کیونکہ خواتین اپنے دور حیات میں بہت کم کیلشیم…

اس لیے وہ اس بیماری سے زیا دہ متا ثر ہو تی ہیں ۔ جسم میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں درد شروع ہو جا تا ہے اور یہ درداتنی شدید نوعیت تک بڑھ جا تا ہے کہ پٹھوں میں کچھاؤ کا سبب بنتا ہے۔ خواتین کو یہ بیما ری مردوں کی نسبت زیادہ ہو تی ہے اور اس کے با عث نروس سسٹم بُری طرح متاثر ہو نا شروع ہو جا تا ہے ۔ خوا تین میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہیموگلوبن کم ہونا شروع ہو جا تا ہے ۔کیلشیم کی کمی کے با عث ہڈیاں اور دانت کمزور ہو جاتے ہیں ۔جن بچوں اور بوڑھوں کواس کا مسئلہ ہوتاہے وہ ہر وقت ن ٹھنڈ اور انفیکشن سے متاثر رہتے ہیں۔ وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ جسم میں کیلشیم کی کمی کو پوراکرنے کے لیے ایک آسان سا ٹوٹکا یہ ہے۔

اجزا:: دودھ : ایک گلاس  بادام : آٹھ  ناریل : ایک کھانے کا چمچ (پساہوا)….. کدو کے بیج : چار عدد

ترکیب اور طریقہ استعمال: بادام اور کدو کے بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ صبح باداموں کے چھلکوں کو اُتار لیں ۔کدو کے بیج ،چھلےہو ئے باداموں اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر شیک بنا لیں پھر اس کو چھان کر صبح کے وقت نہار منہ پی لیں ۔ یہ مسلسل ایک ماہ تک پئیں ۔جسم میں کیلشیم کی کمی ختم ہو جائے گی۔ سبزیاں اور پھل ہماری صحت کے ضامن ہو تے ہیں اور کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہری سبزیاں انتہائی مفید ہیں ۔ پھلیاں اور دودھ کیلشیم کی کمی کو نہ صرف پورا کرتے ہیں بلکہ ہڈیوں ، پٹھوں کو مضبوط کرنے کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔جو خواتین مینوپاز کے مر حلے میں داخل ہو جا تی ہیں ان میں کیلشیم کی کمی ہونا عام سی بات ہوتی ہے لیکن اس کے نتا ئج انتہائی سنگین نوعیت کے سا منے آتے ہیں ۔ آج کل طرز زندگی اور کیلوریز سے بھر پو ر غذائیں (چاکلیٹ ،کیک،کو لڈ رنک ،جنگ فوڈ) کے با عث کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جا رہی ہے ۔ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے زیادہ تر جواد ویات دی جاتی ہیں ان کا اثر گردوں پر ہوتا ہے۔ قدرتی طور پر حاصل ہو نے والے کیلشیم صحت کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے ۔ جن خواتین کو ما ہواری کی زیا دتی کا مسئلہ رہتا ہے ان میں کیلشیم کی کمی لاحق ہو جا تی ہے ۔ لڑ کوں اور خا ص طور پر لڑکیوں میں بچپن سے ہی دودھ پینے کی عادت ڈالیں اس سے ان کے جسم میں خون کی کمی نہیں ہو گی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33lRVwg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times