Tuesday, September 15, 2020

مشہور ٹک ٹاک اسٹار کے گھر اہلِ محلہ نے ایسا کیا پایا؟ کہ اوسان خطا ہوگئے

بیوی نے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی۔

ویڈیو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہاشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

جب لوگوں نے عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عوامی ردِ عمل دیکھ کر ٹک ٹاکر کی ٹک ٹاکر بیوی نے ایک اور ویڈیو بنائی اور اس میں کہا کہ اس کے شوہر باخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZD7eQ8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times