
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ خاتون نے یوکرین کے شہر کیو میں لینڈنگ کے بعد ہنگامی راستہ کھول دیا اور اپنے طیارے کے پروں پر چلنے لگیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دو بہنوں نے ترکی سے شہر پہنچنے کے بعد طیارے کے پروں کے پاس سے گرمی محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔
خاتون نے طیارے بوئنگ 737۔ 86 این گرمی دور بھگانے کے لیے ایمرجنسی گیٹ کھولا اور کچھ ہوا کھانے کے پروں پر چڑھ گئیں۔
ایک مسافر نے بتایا کہ ’تقریباً لینڈنگ کے بعد تمام مسافر باہر نکلنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے، وہ محترمہ قطار تک تمام راستے سے چلتی ہوئی دروازہ کھول کر باہر نکل گئیں۔‘
رپورٹ کے مطابق خاتون کے دو بچے ہوائی جہاز کے باہر تھے اور میرے ساتھ کھڑے تھے، انہوں نے حیرت سے کہا ’یہ ہماری ماں ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہوائی جہاز کے بازو پر چل رہی ہیں۔
کیف کے بورسپیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے واقعے کی تصدیق کی ہے، جبکہ یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائن نے بتایا ہے کہ اس خاتون کو “بلیک لسٹ” کردیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QPXiOp
0 comments: