Wednesday, September 23, 2020

ایم کیو ایم کا مارچ یہ طے کرے گا کہ کراچی ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا، عامر خان

 ایم کیو ایم کا مارچ یہ طے کرے گا کہ کراچی ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا، عامر خان

ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد کےلیے حقوق کےلیے کراچی مارچ کرنے کا اعلان کردیا، عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مارچ یہ طے کرے گا کہ کراچی ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ کل دو بجے کراچی مارچ عائشہ منزل سے مزار قائد تک نکالا جائے گا، کراچی مارچ سے متعلق ایم کیو ایم کی جانب سے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

مارچ کی گزر گاہوں پر پارٹی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپس بھی لگادئیے گئے ہیں اور عائشہ منزل پر شہر بھر سے کارکنوں کی مرکزی استقبالیہ کیمپ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی مارچ کے حوالے سے عامر خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 سال سے سندھ حکومت نے شہری علاقوں سے ناانصافیاں کیں، ایم کیو ایم پاکستان نے شہری مسائل کے حل کےلیے تمام دروازے کھٹکھٹائے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نوکریوں میں شہری سندھ کے نوجوان پیپلز پارٹی کی حکومت کو نظر نہیں آتے، وفاقی حکومت کے کراچی پیکج کے نام پر وعدہ وفا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرکے شہر کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا مارچ یہ طے کرے گا کہ کراچی ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iYxgot

0 comments:

Popular Posts Khyber Times