Friday, September 11, 2020

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول

سابق وزیراعظم نواز شریف

پاکستانی ہائی کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری نواز شریف کی رہائش پر پوسٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اراضی اسکینڈل کیس میں جاری کیے گئے ہیں جو لندن میں پاکستان پائی کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وارنٹ گرفتاری نوازشریف کی رہائشی پر پوسٹ کردی، جبکہ ہائی کمیشن نواز شریف کی رہائش گاہ پر وارنٹ پیر کو بھیج دے گا۔

واضح رہے کہ 1985 نواز شریف نے پاکپتن میں دربار کے گرد محکمہ اوقاف کی اراضی غیر قانونی طور پر دربار کے سجادہ نشین کے نام منتقل کردی تھی اور محکمہ اوقاف کا جاری کردہ زمین واپس لینے کا نوٹیفیکیشن بھی منسوخ کردیا تھا۔

خیال رہے نواز شریف اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hpqdnc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times